بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میںبارودی سرنگ دھماکا اور کوئٹہ میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
لیوز ذرائع سے اطلاعات ہیں کہ ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے لوٹی بیھ میں موٹرسائیکل بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔
بارودی سرنگ سے ٹکرانے ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوا۔
تاحال دونوں افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ۔
دوسری جانب بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میںقمبرانی روڈ کشمیر آبادمیں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
فائرنگ سے ایک ہونے والے شخص کی شناخت غلام قادرولد شربت خان کے نام سے ہوئی ہے۔