امریکی صدرکے صاحبزادے پر آتشیں اسلحہ قوانین کی خلاف ورزی پر فرد جرم عائد

0
95

امریکی صدرجو بائیڈن کے صاحبزادے ہنٹر بائیڈن پر آتشین اسلحہ رکھنے کے وفاقی قوانین کی خلاف ورزی پر فرد جرم عائد کی گئی ہے ۔

فرد جرم کے مطابق ہنٹر بائیڈن نے 2018 میں اسلحہ خریدتے وقت منشیات کے استعمال سے متعلق غلط بیانی کی تھی۔

یہ ہنٹر بائیڈن کے بارے میں طویل عرصے سے جاری تحقیقات میں اب تک کا تازہ ترین اور سب سے ٹھوس ا قدام ہے۔

بائیڈن پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے منشیات کے استعمال کے بارے میں اس وقت جھوٹ بولا تھا جب انہوں نے اکتوبر 2018 میں آتشیں اسلحہ خریدا تھا۔

ڈیلاویئر کی وفاقی عدالت میں دائر فرد جرم کے مطابق ایسااس عرصے میں ہوا جب ہنٹر نے کوکین کی لت سےنجات پانے کی کوشش کا اعتراف کیا تھا۔ صدر بائیڈن کے بیٹے کے کاروباری معاملات کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ہنٹر بائیڈن سے ان کے کاروباری معاملات کے بارے میں بھی تفتیش کی گئی ہے۔ کیس کی نگرانی کرنے والے اسپیشل کونسل نے کہا ہے کہ وقت پر ٹیکس ادا کرنے میں ناکامی کے الزامات واشنگٹن یا کیلی فورنیا میں دائر کیے جا سکتے ہیں، جہاں وہ رہتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here