بلوچ لبریشن ٹائیگرز کے ترجمان میران بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے دو مختلف بیانات میں ڈیرہ بگٹی میں گیس کنویں تباہ کرنے اورریاستی کارندوں کی گرفتاری کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے گزشتہ شب ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں ڈل کے مقام پر کنواں نمبر 41 کو دھماکہ خیز مواد رکھ کر تباہ کردیا، جس کے بعد کنویں سے پلانٹ کو فراہمی بند ہوگئی۔
ترجمان کا کہنا تھا ڈیرہ بگٹی کے علاقے زین میں جوڈیر کے مقام پر گزشتہ روز شام کے وقت اور آج الصبح پاکستانی فوج پر گھات لگ کر دو حملے کیئے جس میں مجموعی طور پر چھ اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہاکہ مذکورہ حملوں کی ذمہ داری بلوچ لبریشن ٹائیگرز قبول کرتی ہے۔
ایک اور بیان میں کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے سوئی سے ڈیرہ بگٹی جانے والے مرکزی شاہراہ کو ٹلی مٹ کے مقام پر بلاک کر کے 2 ریاستی کارندوں کو حراست میں لیا ہے جن کے نام باز محمد اور نیاز علی ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ چالیس منٹ تک شاہرہ کو بی ایل ٹی کے سرمچاروں نے بلاک رکھا اور ضلع ڈیرہ بگٹی کے لوگوں کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ پورے ضلع میں پاکستانی فوج کی جانب سے ظلم کا بازار گرم ہے لہٰذا ضلع کے رہائشی کسی بھی شاہراہ پر نکل و حرکت سے گریز کریں۔
انہوں نے کہاکہ تنظیم کی جانب سے کارروائیوں میں مزید شدت لائی جارہی ہے۔ لہٰذا عوام کو آگاہ کیا جاتا ہے کسی بھی غیر ضروری نکل و حرکت سے گریز کریں۔