تربت : بجلی بندش کیخلاف علاقہ مکین سراپااحتجاج ، سی پیک شاہراہ بند

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے یوسی گوکدان کے مکینوں نے بجلی بندش کیخلاف سی پیک سمیت تربت ٹو گوادر ، تربت ٹو کراچی شاہراہیں بندکردیں۔

احتجاجی مظاہرین میں خواتین ، مرد ،بوڑھے اور بچے شریک ہیں۔

تربت کے یونین کونسل گوکدان میں گزشتہ تین روز سے بجلی بندش کیخلاف علاقہ مکین کیسکو کیخلاف سراپا احتجاج ہیں۔

علاقے کے مرد اور خواتین نے صبح 9 بجے سے تربت شہر ٹو کراچی و گوادر شاہراہ ڈی بلوچ روڈ بلاک کردیا۔

علاقہ مکینوںکاکہناہے کہ کیسکو کی جانب سے وجہ بتائے بغیرگوکدان کی بجلی گزشتہ روز بند کردیاہے۔ شدید گرمی میں لوگ صاف و ٹھنڈے پانی سے محروم ہیں ،گھروں میں بچے اور بوڑھے ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کیسکو اہلکار وقت پر بجلی کا بل قسط کرکے نہیں پہنچاتے ہیں۔ متعلقہ حکام بجلی بحال کرینگے اور بل ریکوری کیلئے میکنزم بنایا جائے ہم ہر ممکن تعاون کرینگے۔

ایم ایٹ شاہراہ کی بندش کے باعث تربت سے گوادر، پسنی، اورماڈہ ،حب اور کراچی کے لیے آنے اور جانے والی ٹریفک معطل ہے۔

دوسری جانب دشت، مند، تمپ اور ناصرآباد سے تربت کے لیے آنے والی مقامی ٹرانسپورٹ بھی معطل ہے۔

Share This Article
Leave a Comment