قلات کے بے روزگار نوجوانوں کا کوئٹہ کی طرف لانگ مارچ کاآغاز

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے قلات کے بیروزگار نوجوانوں نے اپنی دو ہفتوں سے جاری علامتی بھوک ہڑتال ختم کرکے قلات سے کوئٹہ لانگ مارچ کا آغازکردیا ہے جو وزیراعلیٰ ہاوس کے سامنے احتجاج کرے گی۔

قلات میں حالیہ بھرتیوں میں مختلف پوسٹوں پر تعیناتیوں کی میرٹ لسٹ کی عدم فراہمی، اقلیتی و معذور کوٹوں پر دوسروں کی بھرتی، میرٹ کی پامالی و دیگر مسائل پر قلات ڈی سی آفس کے سامنے بیروزگار نوجوانان و سیاسی جماعتوں کی جانب سے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ 14 دن جاری رہا جس کے بعد منگل کے روز بیروزگار نوجوان و سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں اور خواتین کے ہمراہ مختلف محکموں میں میرٹ کی پامالی کے خلاف کوئٹہ کی جانب لانگ مارچ کا آغاز کردیاہے۔

لانگ مارچ میں کی قیادت حاجی عبدالواحد پندرانی کررہے ہیں جبکہ انکے ہمراہ مولوی منیر احمد میر صدام حسین لہڑی اسرار اللہ ساسولی فضل اللہ اور خواتین بھی شامل ہیں۔

انکا کہنا ہے کہ ہم نے 14 دن بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا لیکن انتظامیہ کی جانب سے ہمیں کوئی یقین دہانی نہیں کرائی گئی اب ہم حقوق کے حصول کیلئے کوئٹہ کیلئے نکلے ہیں عوام کے حقوق پر کسی کو سودا بازی نہیں کرنے دینگے انکے حقوق لیکر آئینگے ہمیں بھرتیوں کی میرٹ لسٹ فراہم کی جائے اب نہیں فراہم کی جارہی تو واضح ہے کہ میرٹ کی پامالی ہورہی ہے۔ ہم عدالت عالیہ کا دروازہ کٹکٹھائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تک مطالبات منظور نہ ہونگے ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

Share This Article
Leave a Comment