بلوچستان کے علاقے گڈانی اور تربت میں دو مختلف حادثات و واقعات میں2 افراد ہلاک ہوگئے۔
گڈانی جیل میں ایک قیدی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔
قیدی کی شناخت عبدالغفور ولد رسول بخش کے نام سے ہوئی ہے۔
قیدی کے لاش کو جام غلام قادر اسپتالسے ضروری کارروائی کے بعد سھراب گوٹھ ایدھی سرد خانہ منتقل کردیا گیا ۔
مذکورہ قیدی دفعات 302 اور 201 کے تحت گڈانی جیل میں سزا کاٹ رہا تھا کہ اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا ۔
دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقے کلاتک میں ٹریفک حادثے میں ایک لیویز اہلکار ہلاک اور2 بچے شدید زخمی ہوگئے۔
اطلاع کے مطابق گزشتہ شب ضلع کیچ کے علاقے کلاتک میں لیویز اہلکار محمد اکبر ولد محمد حیات بچوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر اپنے گھر جارہے تھے جنہیں مینو کے مقام پر شاہ پمپ کے قریب ایک گاڑی نے ٹکر مار دی جس سے لیویز اہلکار محمد اکبر موقع پرہلاک ہوگیا جبکہ ان کے دو بچے شدید زخمی ہوئے جنہیں انتہائی تشویشناک حالت میں کراچی شفٹ کیا گیا ہے۔
محمد اکبر کے والد محمد حیات نیشنل پارٹی تحصیل کلاتک کے صدر ہیں۔