دشت گوران میں فائرنگ سے نوجوان ہلاک

0
186

بلوچستان کے علاقے دشت گوران میںفائرنگ سے نوجوان ہلاک ہوگیا ۔

سنگرنیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق دشت گوران تنازع میں سناڑی مینگل قبائل کے مابین جھڑپ جاری ہےجس سے فائرنگ کے تبادلے میں سناڑی قبیلہ سے تعلق رکھنے والا نوجوان نوراحمد ولد محمد نواز سناڑی سکنہ دشتگوران ہلاک ہوگیا ۔

اطلاعات کے مطابق دشت گوران میں کشیدگی بڑھ گئی، علاقے میں خوف و ہراس، لاش کو سوراب ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

اہل علاقہ نے انتظامیہ اور علاقہ معتبرین و معززین سے اپیل کی ہے کہ دشگت گوران جاری تنازع کو روکنے کیلئے فوری عملی کردار ادا کیا جائے تاکہ مزید قیمتی جانیں ضائع نہ ہو ۔

یاد رہے کہ ہفتے کے روز بھی علماء کرام کا وفد دونوں فریقین سے ملاقات کرکے انہیں جنگ بندی کی اپیل کی لیکن یہ کوشش بھی بے سود ثابت ہوا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here