ڈیرہ بگٹی میں فورسز ہاتھوں لاپتہ 8 نوجوانوں کی شناخت ہوگئی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں پاکستانی فوج کی ہاتھوں آپریشن کے دوران لاپتہ ہونے والے متعدد افراد میں 8 کی شناخت ہوگئی ۔

جن میں حاجی میاں خان ولد صالح بگٹی ، علی بخش ولد علی خان بگٹی ،عزیز بگٹی ، سلمان بگٹی ،،لوٹا بگٹی ،دین محمد ولد جوانسال بگٹی، شریف ولد غوث بگٹی اور فاروق ولد براہم بگٹی شامل ہیں۔

اس سلسلے میں لاپتہ افراد لواحقین کی سرگرم تنظیم وائس فار بلوچ مسسنگ پرسنز نے ڈیرہ بگٹی میں دوران آپریشن فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے 4افرادکی شناخت کی تصدیق کی ہے جن میںحاجی میاں خان ولد صالح بگٹی ، علی بخش ،عزیز بگٹی اور سلمان بگٹی شامل ہیں ۔

دوسری جانب پاکستان کے نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان کے ڈیرہ بگٹی میں چھ مغوی فٹبالرز کی بازیابی کے لیے آپریشن جاری ہے جہاں ان کھلاڑیوں کو ایک دن قبل سبی جاتے ہوئے اغوا کر لیا گیا تھا۔

ان کاکہنا تھا کہ فٹبالرز کو ڈیرہ بگٹی کے جانی بیر کے علاقے سے اغوا کیا گیا تھا اور وہ آل پاکستان چیف منسٹر گولڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت کے لیے سبی جا رہے تھے۔

Share This Article
Leave a Comment