بلوچستان میں 500 سے زیادہ ایرانی پمپس بند کردیے ہیں،نگراں وزیر اطلاعات

0
141

بلوچستان کے نگراں وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کوئٹہ میں نیوز کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ ایرانی تیل 5 ارب مالیت کا بزنس بن گیا ہے،بلوچستان میں 500 سے زیادہ ایرانی پمپس بند کردیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کرنسی اور ایرانی تیل کے حوالے سے کریک ڈاؤن کررہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ حوالہ اور ہنڈی ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، کوئٹہ کے ایک علاقے سے 1 کروڑ ڈالرز سے زیادہ ریکور کیے۔

نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان نے مزید کہا کہ بارڈر مینجمنٹ پر کام کررہے ہیں، ایرانی تیل 5 ارب مالیت کا بزنس بن گیا ہے، بلوچستان میں 500 سے زیادہ ایرانی پمپس بند کردیے ہیں۔

جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ ہم ایرانی تیل کے نیٹ ورک کو ختم کریں گے، سندھ حکومت سے بھی سپلائی لائن منقطع کرنے کےلیے مشترکہ کوشش کررہے ہیں۔

نگراں وزیر نے کہا کہ اسمگلنگ کا خاتمہ آرمی چیف کے وژن کا حصہ ہے، اسمگلنگ میں ملوث افراد کو ملک بدر کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ غیرقانونی افغان پناہ گزینوں کی وجہ سے امن و امان خراب ہورہا ہے، کس افغان پناہ گزین کو رکھنا ہے اور کسے نہیں رکھنا ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے مسائل کا حل ہماری ترجیح ہے، کھیل کے شعبے کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here