کراچی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے کوسٹ گارڈ اہلکار ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارلحکومت کراچی کے علاقے صدر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پاکستان کوسٹ گارڈز کا ایک اہلکار ہلاک ہوگیا ۔

ہلاک اہلکار کی شناخت محمد بلال اور عمر 25 سال بتائی گئی ۔

پولیس کے مطابق پریڈی سٹریٹ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے محمد بلال کوفائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ محمد بلال کوسٹ گارڈز ہیڈ کوارٹر سے ڈیوٹی ختم کرکے نکلا تھا جسے قریب ہی پریڈی سٹریٹ پر نشانہ بنایا گیا۔

کہا جارہا ہے کہ ہلاک اہلکار کے جیب سے موبائل فون اور پیسے برآمد ہوئے جب کہ موٹر سائیکل بھی جائے وقوع سے ملی ہے ۔

پولیس کو جائے وقوع سے ایک تیس بور پستول کا خول ملا ہے، جسے فارنزک کے لیے بھجوادیا گیا ۔

Share This Article
Leave a Comment