بلوچستان کے علاقے گوادر میںفورسزپر حملہ ہوا ہے جبکہ گنداواہ میں دیوار گر نے سے ایک لڑکی ہلاک اور ایک زخمی ہوگئی ہے ۔
ساحلی شہر اور سی پیک مرکز گوادر میں آج بروزہفتہ کو علی الصبح نامعلوم افراد مسلح افراد نے پاکستان بحریہ کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔
حملے کے نتیجے میں جانی ومالی نقصانات کی تاحال اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔
سنگر نیوز کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں نے فورسز کو جی ٹی گیٹ پر نشانہ بنایاہے ۔
اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے اور نہ ہی سرکاری سطح پر اس کی تصدیق ہوئی ہے ۔
دوسری جانب جھل مگسی کے گنداواہ کے علاقے کوناڑہ میں دیوار گر نے کا ایک حادثہ پیش آیا ہے ۔
علاقائی ذرائع کے مطابق ایک گھر کی دیوار گر گئی اور اس نیچے دب کر ایک لڑکی ہلاک اور دوسری شدید زخمی ہوگئی۔
اہل محلہ نے لاش اور زخمی کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا۔