بلوچستان کے علاقے سوراب میں پولیس ہیڈ کانسٹیبل اتفاقیہ گولی چلنے سے ہلاک ہوگیا جبکہ مشکے سے پاکستانی فورسزہاتھون ایک نوجوان جبراً لاپتہ ہوگیا ہے ۔
سوراب میں پولیس ہیڈ کانسٹیبل شمس دین ولد نور دین قوم زہری سکنہ ضلع قلات اپنے اسلحے کی صفائی کرتے ہوئے اچانک گولی چلنے سے موقع پر ہلاک ہوگیا۔
لاش کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔
دوسری جانب آواران کے تحصیل مشکے سے اطلاعات ہیں کہ تین اور چار جون کی درمیانی شب پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے، جو تاحال منظر عام پر نہیں آسکا ہے۔
لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت ابراہیم ولد عید محمد کے نام سے ہوگئی ہے۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص مشکے کے علاقے گجلی کا رہائشی ہے جنہیں 2018 کو پاکستانی فورسز نے آبائی علاقے سے جبراً نقل مکانی کروا کر گجر میں رہنے پر مجبور کیا ہے، جبکہ اب اس کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا گیا۔