چین میں سرکاری حکام پر آئی فونز کے استعمال پر پابندی عائد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

چین میں سرکاری حکام پر آئی فونز کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا ہے کہ چین نے اپنی مرکزی حکومتی ایجنسیوں کے آفیشلز کو حکم دیا ہے کہ وہ ایپل کے آئی فونز یا دیگر غیر ملکی برینڈز کی ڈیوائسز کو دفتر لانے یا امور کی انجام دہی کے لیے استعمال نہ کریں۔

اخبار نے اس معاملے سے جڑے افراد کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ یہ احکامات حالیہ ہفتے میں اعلیٰ حکام نے اپنے اسٹاف کو دیے تھے۔ البتہ یہ واضح نہیں ہے کہ یہ احکامات کس حد تک دیے گئے ہیں۔

یہ پابندی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب آئندہ ہفتے ایپل کا ایک ایونٹ ہونے جا رہا ہے۔

‘وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ میں ایپل کے علاوہ دیگر موبائل فون میکرز کا نام نہیں لیا گیا۔

Share This Article
Leave a Comment