آبنائے ہرمز سے رکاوٹ ختم نہ ہوئی تو موت، آگ اور قہر برسے گا، ٹرمپ کاانتباہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو آبنائے ہرمز میں جہاز رانی میں خلل ڈالنے کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’اگر ایران نے ایسا کوئی اقدام کیا جس سے آبنائے ہرمز میں تیل کی ترسیل رک جائے، تو اسے انتہائی شدید کارروائی کا سامنا کرنا پڑا گا۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’امریکہ کی آبنائے ہرمز کو بند کرنے پر ایران کے ساتھ پہلے سے جاری کارروائی میں 20 گنا زیادہ سختی سے نمٹا جائے گا۔‘

واضح رہے کہ دنیا کے تقریباً 20 فیصد تیل کی ترسیل اس آبنائے سے ہوتی ہے اور جنگ کی وجہ سے سمندری آمدورفت میں شدید کمی آئی ہے جس کے باعث عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’اس کے علاوہ ہم ایسے اہداف کو بھی تباہ کر دیں گے جنھیں آسانی سے نشانہ بنایا جا سکتا ہے، ہمارے ایسا کرنے سے ایران کے لیے دوبارہ ایک قوم کے طور پر کھڑا ہونا تقریباً ناممکن ہو جائے گا۔‘

ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر آبنائے ہرمز سے رکاوٹ ختم نہ ہوئی تو ان پر موت، آگ اور قہر برسے گا، لیکن مجھے اُمید ہے اور میں دعا کرتا ہوں کہ ایسا نہ ہو۔‘

Share This Article