تربت، خضدار ، پنجگور وگوادر میں مختلف حادثات و واقعات میں4 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے تربت، خضدار ، پنجگور اورگوادر میں مختلف حادثات و واقعات میں بچہ سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے ۔

ضلع کیچ کے علاقے دشت کھڈان میں لینڈ کروزر گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی ہوا جنہیں لیویز فورس کے اہلکار علاج کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت لے گئے جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ چل بسا۔

ان کی شناخت محمد خالد ولد میار سکنہ گوار مونڈی تحصیل سے کی گئی۔

اس دوران لینڈ کروزر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جن کی گرفتاری کے لیے لیویز فورس انہیں تلاش کررہی ہے۔

دوسری جانب ضلع خضدار کے تحصیل وڈھ سے اطلاعات ہیں کہ دراکھالہ کے رہائشی نے خودکشی کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق اقبال ولد کریم شیخ نامی شخص نے خودکشی کی ہے تاہم خودکشی کے وجوہات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

علاوہ ازیں گوادر فش ہاربر جیٹی میں ڈوبنے والے ایک ماہی گیر کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

کہا جارہا ہے کہ گزشتہ رات گوادر فش ہاربر جیٹی پر سندھ سے تعلق رکھنے والے منور نامی ماہیگیر سمندر میں گرگیا ۔

گزشتہ رات مقامی لوگوں اور تھرڈ ایف پی بٹالین کے اہلکاروں نے تلاش کیا مل نہ سکا۔

آج صبح تھرڈ ایف پی بٹالین کے غوطہ خوروں نے ریسکیو کرکے ان کی نعش کو برآمد کرلیا۔

نعش کو پولیس نے تحویل میں لے کر ضروری کاروائی کے لیے بذریعہ ایمبولینس ہسپتال منتقل کردیا۔

دریں اثناپنجگور کے علاقے کلیری پروم میں گذشتہ شب سانپ کاٹنے سے ایک بچہ ہلاک ہوگیا۔

مقامی ذرایع کے مطابق کلیری پروم کے رہائشی داد محمد ولد محمد کریم کے کمسن بچے کو سانپ نے کاٹ لیا۔

علاقے میں ڈاکٹر اور فوری علاج نہ ہونے کی وجہ سے وہ چل بسا۔

Share This Article
Leave a Comment