نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان ،شہید زامربگٹی کے خاوند سے ملاقات کیلئے دبئی روانہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

ذرائع کے مطابق نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان ڈومکی یکم ستمبر کو غیر ملکی دورے پر دبئی روانہ ہوگئے جہاں وہ سردارچاکر خان ڈومکی کے صاحبزدے سردارزادہ بختیار خان ڈومکی سے مذاکرات کرینگے ۔

سردارسرفراز چاکر ڈومکی کے چھوٹے بھائی اورمیر علی مردان ڈومکی کے چچا زاد بھائی ہیں ۔

یاد رہے کہ سال 2012میں کراچی میں حملے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بلوچستان اسمبلی کے رکن سردار ادہ بختیار خان ڈومکی کی اہلیہ و بیٹی جبکہ براہمداغ بگٹی کی ہمشیرہ و بانجھی زامربگٹی و جانا بگٹی اور ڈرائیور ہلاک ہوئے تھے اور وفاقی حکومت نے کراچی میں پیش آنے والے اس واقعہ کی تحقیقات کےلئے تحقیقاتی کمیشن قائم کرنے کافیصلہ کیاتھا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کمیشن میں اس وقت کے ارکان اسمبلی میر علی مدد جتک ،اسد اللہ بلوچ، انجینئر زمرک اچکزئی ،میر سلیم کھوسہ شامل تھے جبکہ اس وقت کے ریجنل پولیس آفیسر سبی قاضی حسین احمد، اور ڈی آئی جی اسپیشل برانچ کوئٹہ رحمت اللہ نیازی بلوچستان سے اس کمیشن کی معاونت کی ذمہ داری سونپی گئی تھی اورصوبہ سندھ سے پانچ پولیس اعلیٰ پولیس آفیسران میرخادم حسین رند، محمد اسلم چوہدری، محمد فاروق ، شیرجیل کھرل اور فرحت بھی کمیشن کا حصہ تھے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے بختیار ڈومکی اہل خانہ قتل کیس کی سماعت کی پولیس کی پیش کردہ رپورٹ مستردکردی ۔

Share This Article
Leave a Comment