سبی میں بارودی سرنگ دھماکا ،کوئٹہ سے لاپتہ شخص کی لاش برآمد

0
105

بلوچستان کے علاقے سبی میںایک بارودی سرنگ دھماکے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔

واقعہ سبی کے علاقے خجک گاؤں دامان میں پیش آیاجہاں ٹریکٹر ٹرالی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔

ٹریکٹرٹرالی کی بارودی سرنگ سے ٹکرانے ودھما کے نتیجے میں ٹریکٹر کا اگلہ حصہ جبکہ ڈرائیور محمد انور ولد عیسی خان زخمی ہو گیا ۔

مقامی ذرائع کے مطابق ٹریکٹر خجک دامان میں ورلڈ بینک میگا پروجیکٹ پر کام کررہا تھا۔

زخمی شخص کو سول ہسپتال سبی منتقل کر دیا گیاہے ۔

دوسری جانب بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں ایک لاپتہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔

کوئٹہ شہر میںشاہوانی قمبرانی روڈ پر ایک لاش برآمد ہوئی ہے جس کے جیب سے شناختی کارڈ پایا گیاہے جس میںاس کی شناخت غلام فاروق ولد محمد وراث ساکن محلہ تلاوان زہری خضدار کے نام سے ہوگئی ہے۔

ورثہ کی تلاش کیلئے لاش کوسول ہسپتال رکھ دیا گیا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کا تعلق یبکوزی زہری سے جو 6 سے 7 ماہ پہلے مستونگ سے لاپتہ ہوئے تھے۔

مذکورہ شخص کا تعلق بھٹار قبیلے سے بتایاجاتاہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here