بلوچستان کے ضلع واشک میں نان ٹیچنگ پوسٹوں میں غیر مقامی افراد کی بھرتی کے خلاف مقامی لوگوں نے احتجاج کے طور پر اپنے اپنے علاقوں میں اسکولوں کو تالا لگاکر بند کردیا ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سابق ایم پی اے واشک میر زابد علی ریکی نے ایک جونیئر ایس ایس ٹی کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر واشک تعینات کرتے ہوئے جھلی طریقے سے مقامی لوگوں کو نظرانداز کرتے ہوئے دیگر صوبوں اور ضلع کےدیگر علاقوں کے لوگوں کو بھرتی کیا ہے حالانکہ مقامی لوگوں نے سرکار کو اپنے ذاتی زمین مفت میں اس مقصد کیلئے دیا تھا تاکہ نان ٹیچنگ پوسٹوں کو مقامی لوگوں کو بھرتی کی جائے کیونکہ ایک غیر مقامی چپراسی یا چوکیدار کس طرح سے سینکڑوں کلو میٹر پر آکر ڈیوٹی دے سکتا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان چیف سیکرٹری بلوچستان اور سیکرٹری ایجوکیشن سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس مسئلے پر فوری نوٹس لیکر متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کرکے نان ٹیچنگ پوسٹوں پر مقامی بے روزگار لوگوں کو بھرتی کرے بصورت دیگر اسکولوں کے بندش کا سلسلہ جاری رہے گا۔