ریاست بااثر نوابوں کیساتھ ہے تو ہمیں انصاف کون دیگا، ارباب جویہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے جھل مگسی میں مقتول کسان امداد جویا کی بیٹی ارباب جویا نے کہا ہے کہ نواب مگسی اپنی زمینوں پر کسانوں سے مفت کٹائی کراتے ہیں، انکار پر کسانوں کا قتل کرتے ہیں، چند نوابوں کے ایما پر 14 اگست کو مسلح افراد نے انکے گھر پر حملہ کر کے والد کسان امداد جویہ کو قتل کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ریاست با اثر نوبواں کے ساتھ ہے تو ہمیں انصاف کون دے گا۔

یہ بات انہوں نے ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ جھل مگسی میں نواب اپنی سلطنت قائم کر کے غریبوں کی زمینوں پر قبضہ کررہے ہیں، نواب مگسی اپنی زمینوں پر کسانوں سے مفت کٹائی کراتے ہیں انکار پر کسانوں کا قتل کرتے ہیں تمام غیر قانونی عمل کی تکمیل کیلئے انکے مسلح لوگ اور ضلعی انتظامیہ نوابوں کی سہولت کاری کا کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجبوراً ہم زمینوں پر جا بیٹھے تو ہمیں بےدخل کرنے کے لیے آئے روز مسلح افراد نے حملے کیے، افسوس یہ ہے کہ ہمیں ضلعی انتظامیہ تحفظ نہ دے سکی، میری ایک بہن خیر انتہا حملے میں شدید زخمی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تین ماہ اسلام آباد میں احتجاج کیا لیکن شنوائی نہیں ہوئی، چند نوابوںکے ایما پر 14 اگست 2023ءکو مسلح افراد نے ہمارے گھر پر حملہ کر کے والد کسان امداد جویہ کو قتل کردیا۔

انہوں نے کہا کہ کئی سال سے ریاست پاکستان سے انصاف مانگ رہے ہیں اگر اسلام آباد میں کوئی نوٹس لے لیتا تو والد کا قتل نہ ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں لاش کے ساتھ احتجاج بھی نہیں کرنے دیا گیا، ایس ایس پی جعفرآباد خود احتجاج روکنے پہنچے تھے، معلوم کرنے پر سرکاری افسران نے کہا ان پر دباؤ ہے اگر ریاست با اثر نوبواں کے ساتھ ہے ہمیں انصاف کون دے گا۔

Share This Article
Leave a Comment