مستونگ: فورسز کے ناروارویے کیخلاف ٹرانسپورٹرز کا احتجاج ،شاہراہ بلا ک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلو چستان کے ضلع مستونگ میں ٹرانسپورٹرز یو نین نے فورسز کے ناروا سلوک کے خلاف لکپاس کے مقام پر احتجاجاً روڈ کو بلا ک کر دیا ۔

ہفتہ کے روز ٹرانسپورٹرز کی جا نب سے مستونگ کے علا قے میں کو ئٹہ کرا چی قومی شاہراہ کو فورسز کے نا روا سلوک کے خلا ف احتجاجاً بند کر دیا گیا جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اورمسافروں کو شدید مشکلات کاسامنا کر نا ۔

پڑا ٹرانسپورٹرز کا کہنا تھا کہ فورسز کی جا نب سے 4ٹرانسپورٹرز کوغیر قانونی طو ر پر حراست میں لیا گیا ہے جس کے خلا ف وہ سراپا احتجاج بنے ہیں اور اس وقت تک احتجاج جا رہ رہے گا جب تک ان کے مطالبے پر عمل در آمد نہیں کیا جا تا ۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے یو نین عہدیداران کو مذاکرات کے بہا نے لیجا کر بٹھا دیا گیا ہے۔

دریں اثنا ء نگران و وزیراعلیٰ بلوچستان میرعلی مردان ڈومکی نے مستونگ کے مقام پر کوئٹہ کراچی شاہراہ کی بندش کا نوٹس لیتے ہو ئے ڈپٹی کمشنر مستونگ کو فوری طور پر مظاہرین سے مزاکرات کے زریعہ شاہراہ کھولنے کی ہدایت کی اور کہا ہے کہ قومی شاہراہ کی بندش سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔

Share This Article
Leave a Comment