ایران کے موجودہ نظام میں اصلاحات نہ کی گئیں توزیادہ دیر نہیں چلے گا،سابق صدر

0
135

ایران کے سابق صدر اور ملک کے جہاں دیدہ سیاست دان اصلاح پسند محمد خاتمی نے ایرانی رجیم کی کمزوریوں کی نشاندہی کرتے ہوئے نظام کے سقوط کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

انہوں نے حکام سے طرز حکمرانی پر نظر ثانی کرنے اور آئین میں ناگزیر اصلاحات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے خبردار کہا کہ اگر ضروری تبدیلیاں نہ کی گئیں تو رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کے الیکشن میں حصہ لینے پر پابندی ختم نہ کی گئی ایرانی نظام کا سقوط ہوسکتا ہے۔

خاتمی نے طرز حکمرانی اور ملک کی “توانائیوں اور صلاحیتوں کے ضیاع” پر کڑی تنقید کی اور سیاسی اشرافیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ عوام کے ساتھ کھڑے ہوں اور ان کی تکالیف کو سمجھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم انتظامیہ کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ لوگوں کے ساتھ برا سلوک کرتی ہے۔

خیال رہے کہ محمد خاتمی 8 سال (1997-2005) تک ایران کے صدر رہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here