ضلع پنجگور میں متعدد سرکاری اسکولوں کی بندش کا انکشاف

0
102

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں متعدد سرکاری اسکولوں کے بندش کا انکشاف ہوا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق پنجگور میں بہت سے سرکاری اسکول بند پڑے ہیں۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ محکمہ تعلیم پنجگور کی عدم توجہی اور ناقص کارکردگی کی وجہ سے درجنوں پرائمری اسکول پہلے سے بند تھے لیکن اب ہائی اسکولز بھی بند ہورہے ہیں۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ تعلیم کی بنیاد پرائمری اسکول ہیں ،محکمہ تعلیم کی جانب سے ہرسال کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود بہت سے سرکاری اسکول بلڈنگ سے بھی محروم ہیں اور درختوں کے سائے تلے بچے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔

سوشل میڈیا انفلونسر بتاتے ہیں کہ پنجگور کے مختلف علاقوں میں ہائی سکول بند پڑے ہیں اس کی سب سے بڑی مثال گورنمنٹ ہائی اسکول راہی نگور ہے ۔محکمہ تعلیم کے افسران کی عدم توجہ کے باعث پہلے سے درجنوں پرائمری اسکول بند تھے اور اب ہائی اسکول تک بھی بند ہورہے ہیں جو علاقے میں تعلیمی زبوں حالی کی سب سے بڑی مثال ہے۔

عوامی حلقوں نے سیکرٹری تعلیم اور ڈائریکٹر تعلیم سے اپیل کی ہے کہ بند اسکولوں کی بحالی کے لیے نوٹس لیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here