بلوچستان کے نگراں وزیراعلیٰ مردان علی ڈومکی نے سرکاری نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے مسائل بہت زیادہ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کو اگر مسائلستان کہیں تو بہتر ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں انسرجنسی بڑھتی جارہی ہے، جو ناراض بلوچ بھائی بات چیت کرنا چاہتے ہیں، ان سے ریاست کی پالیسی کے مطابق بات ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ سب سے اہم مسئلہ یہاں پر امن و امان کا ہے، جب امن قائم ہوگا تو باقی مسائل سے ہم نمٹ سکتے ہیں۔