خضدار وکراچی سے باپ بیٹے سمیت 5 افراد جبری لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع خضدارکے تحصیل زہری سے باپ بیٹا سمیت 4 افراد جبراً لاپتہ کردیئے گئے ۔

اطلاعات ہیں کہ دو دن قبل 18 اگست کو الصبح پاکستانی فورسز اور مسلح افراد نے کہن شفیع کالونی سے رضا جتک اسکے بیٹے منان جتک ،حفیظ رند جبکہ سنگین سے بھی ایک نامعلوم شخص کو جبری لاپتہ کر دیا ہے جس کے بعد ان کے بارے میں معلومات نہیں ہیں ۔

دوسری جانب سندھ کے شہرکراچی سے رینجرز اور خفیہ اداروں نے لیاری سنگولین میں چھاپہ مار کر نوجوان فٹبالر زمان ولد علی نواز کو تین دن قبل حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا تھا۔

کہا جارہا ہے کہ زمان کو ایک سال قبل بھی فورسز نے لاپتہ کردیاتھا ۔

Share This Article
Leave a Comment