بلوچستان کے علاقے اوتھل اورخضدار میںدو مختلف حادثات میں 2بچے ہلاک ہوگئے۔
اوتھل میں گاڑی کی ٹکر سے ایک بچی ہلاک جبکہ 2افراد شدید زخمی ہوگئے۔
مرک 1122 ریسکیو ذرائع کے مطابق اوتھل سے 40 کلومیٹر دور ٹیارو کے مقام پر گاڑی اور موٹر سائیکل کے تصادم کے نتیجے میں 10 سالہ بچی رابیعہ موقع پرہلاک جبکہ فاروق سمیت دوافراد شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام نے لاش اور زخمیوں کو فوری طوپر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر نے کے بعد مزید علاج و معالجے کے لئے کراچی منتقل کر دیا ۔
دوسری جانب گزشتہ روز خضدار میں چمروک کے مقام پر اسکول استاد محمد یوسف کے دو سالہ بیٹے ہمسایہ کے گھر میں بچوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے پانی کی ٹینکی میں گرگیا ۔
دوسرے بچوں کے شور کرنے اور نشاندہی پر بچے کو نکالا گیا مگر وہ فوت ہوچکا تھا ۔
بچے کے والد اسکول استاد محمد یوسف کا کہنا ہے کہ بچے کی والدہ کی طبیعت اچانک خراب ہونے پر انھیں مذکورہ گھر کے خواتین علاج کی غرض سے ہسپتال لے گئیں ، تو بچہ اپنے چچی اور دو بہنوں کے ساتھ مذکورہ گھر چلے گئے تاکہ انکے چھوٹے بچوں اور گھر کا خیال رکھ سکیں مگر بدقسمتی سے گھر میں موجود پانی کی ٹینکی میں بچہ اتفاقیہ گرگیا ۔کچھ دیر بعد بچے چیختے چلاتے انھیں اطلاع دی جب وہ اور دیگر ہمسایہ بھی وہاں پہنچ کر بچے کو نکالا تو وہ فوت ہوچکا تھا ۔