بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں میرانی ڈیم پر قائم موبائل فون ٹاور کو تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی ۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچ سرمچاروں نے دشت کیچ میں واقع میرانی ڈیم کے علاقے پیرانی لمب کے مقام پر یوفون کمپنی کے موبائل ٹاور کی مشینریز کو جلا کر تباہ کردیا۔ یہ حملہ جمعہ اور ہفتے کی درمیانی رات کو کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج مواصلاتی کمپنیوں کے ذریعے جیو فنسنگ کی تکنیک کو استعمال کرتے ہوئے مقامی آبادی اور بلوچ سرمچاروں کی سرگرمیوں کی نگرانی کرتی ہے۔ جدید دور میں مواصلاتی نظام کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہی ہماری تنظیم مواصلاتی نظام کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہے بلکہ یہ پاکستانی فوج ہے جو کہ عوامی سہولیات کو اپنے فوجی مقاصد کے لیے استعمال کر رہی ہے۔ بلوچستان میں موبائل فون ٹاورز کے ذریعے جیو فنسنگ تکنیک کے استعمال کے علاوہ پاکستانی فوج ان پر کیمرے اور دیگر جاسوسی آلات نصب کرکے بھی بلوچ سرمچاروں اور عوام کی نگرانی کر رہی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ موبائل ٹاورز کے سی پیک روٹ میں جال بچھانے کا مقصد اس کے ذریعے بلوچ جہد کاروں کو ٹریس کرنے کے ساتھ مقامی ایجنٹوں کو سرگرم رکھنا تاکہ وہ دشمن کی سہولت کاری میں مزید تیزی سے کام کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور سرزمین کی آزادی تک قابض پاکستان کے مفادات پر حملے جاری رکھے گی۔