بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کہا ہےکہ ہمارے سرمچاروں نے گذشتہ شب کوئٹہ کے علاقے سریاب، فیض آباد میں نام نہاد پاکستانی جشن آزادی کی مناسبت سے تقریب منعقد ہونے والے ایک مقام کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا جس کے بعد مذکورہ تقریب منسوخ کردی گئی۔
ترجمان نے کہاکہ مذکورہ تقریب 14 اگست کے روز منعقد کرنے میں ناکامی کے باعث بہادر کُرد نامی شخص کی سربراہی میں آج بروز ہفتہ ایک اسکول میں قابض پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کی ایماء پر منعقد کی جارہی تھی جس کا مقصد نام نہاد جشن آزادی میں بلوچ عوام کی شرکت دکھانا تھا۔
انہوں نے کہاکہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے بطور تنبیہہ مذکورہ مقام کو ایسے وقت نشانہ بنایا جب وہاں کوئی موجود نہیں تھا۔ قابض دشمن اس سے قبل بھی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اسکولوں اور بچوں کو استعمال کرکے دنیا کے سامنے ڈرامے رچاتا رہا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ہم قابض فوج و خفیہ اداروں کے معاون کاروں کو تنبیہہ کرتے ہیں کہ وہ اس طرح کے اعمال کو ترک کردیں بصورت دیگر اپنے جانی و مالی نقصان کے ذمہ داری وہ خود ہونگے۔