ڈھاڈرمیں 2 لڑکیاں قتل،کراچی میں فورسز ہاتھوں نوجوان لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے علاقے ڈھاڈرمیں2 لڑکیوں کوقتل کردیا گیا ہے جبکہ کراچی میں فورسز ہاتھوں نوجوان لاپتہ ہوگیا ہے ۔

کچھی کے علاقے ڈھاڈر کے قریب 2 لڑکیوں کو قتل کردیا گیاہے۔

واقعہ ڈھاڈر کے قریب گوٹھ فیض بخش میں پیش آیا۔

مقتولہ مسماۃ (آ) اور (س) کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔

قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔

لاشوں کو سول اسپتال ڈھاڈر منتقل کیا گیا۔

پوسٹ مارٹم کے بعد لاشوں کو ورثاءکے حوالے کردیا گیا۔

دوسری جانب پوکستان کے صوبہ سندھ کے دارلحکومت کراچی میں پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان باکسر کوجبری طور لاپتہ کردیا

لاپتہ کئے گئے بلوچ نوجوان کی شناخت باکسر شعیب ولد غلام علی بابا سکنہ لیاری سنگولین کے نام سے ہوگئی ہے جنہیںگذشتہ شب ،رات گئے چھاپہ مار کر حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کردیاہے ۔

Share This Article
Leave a Comment