بلوچستان کے علاقے نصیر آباد میں فائر نگ اور کوہلو میںسانپ کے ڈسنے سے 2 افراد ہلاک ہوگئے ۔
نصیرآباد کے علاقے منجھو شوری تھانہ کی حدود بازار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا ۔
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت شیر محمد ولد فتح علی لہڑی ساکن گوٹھ تاج محمد لہڑی کے نام سے ہوگئی جبکہ صدورا خان ولد محمد الیاس لہڑی ساکن گوٹھ تاج محمد لہڑی زخمی ہو گیا۔
زخمی اورہلاک افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واقعے کے بعد ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
فائر نگ سے شہر میں بھگڈر مچ گئی۔
مزید تفتیش پولیس کررہی ہے۔
دوسری جانب ضلع کوہلو میں سانپ کے ڈسنے سے ایک نوجوان ہلاک ہو گیا۔
لاسیزئی کوہلو میں سانپ کے ڈسنے سےہلاک ہونے والے نوجوان کے لواحقین نے ڈی ایچ کیو اسپتال میں احتجاج کیا۔
لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈی ایچ کیو اسپتال کوہلو میں رات کو نہ ڈاکٹر تھا نہ ہی اینٹی اسنیک ویکسین تھی۔ اسپتال کے ایم ایس نے پرائیویٹ کلینک کھول رکھی ہے اور ڈیوٹی کے وقت ایم ایس اپنے پرائیویٹ کلینک میں مصروف تھے۔
سانپ کے کاٹنے کی ویکسین بھی ایم ایس کے گھر سے لائی گئی۔
ہلاک نوجوان کے والد نے سٹی تھانہ کوہلو میں اسپتال کے عملے کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔