ڈیرہ مراد جمالی میں کرنٹ لگنے سے 5 افراد ہلاک

0
111

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں بجلی کی تاریں گھر میں گرنے سے 5 افراد کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گئے۔

ڈیرہ مراد جمالی شرقی میں بجلی کے ٹرانسفارمر جلنے سے تاریں گھر میں گر گئی تھیں۔

ہلاک ہونے والے افراد میں  ایک ہی خاندان کے 4 افرادشامل ہیں۔

ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت میاں بیوی عبدالحئی شیخ، بی بی شبیہہ اور ان کے دو بیٹے عبدالقیوم اور محمد عظیم شیخ اور ان کے علاوہ ایک 60 سالہ پڑوسی محمد ایوب لہڑی بھی ہلاک ہو گئے۔

تمام افراد کی لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس افسوسناک واقعہ سے ڈیرہ مراد جمالی شہر کا ماحول سوگوار ہو گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here