چودہ اگست کے موقع پر فوج و تقریبات کو8 حملوں میں نشانہ بنایا گیا ،بی ایل اے

ایڈمن
ایڈمن
4 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کہاکہ ہمارے سرمچاروں نے بولان، تربت، پنجگور، قلات اور مستونگ میں آٹھ مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج اور نام نہاد پاکستانی جشن آزادی کی تقریبات کو نشانہ بنایا، جن میں چار اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ترجمان نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے آج بولان، کولپور میں نام نہاد پاکستانی جشن آزادی کی تقریب منعقد کرنے والے افراد کو اس وقت دستی بم حملے میں نشانہ بنایا جب وہ ماشاء اللہ ہوٹل کے قریب جمع ہورہے تھے، دھماکے کے نتیجے میں متعدد کارندے زخمی ہوگئے۔

انہوں نے کہاکہ گذشتہ رات بی ایل اے کے سرمچاروں نے تربت شہر میں گنّا کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ پر گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغے، جس کے نتیجے میں تین دشمن اہلکار زخمی ہوگئے اور انہیں مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان کا کہنا تھاکہ تربت ہی میں 13 اگست 2023 کی رات بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گوکدان کے مقام پر ایک کریش پلانٹ پر چھاپہ مارتے ہوئے قابض فوج کے دو آلہ کاروں صدام حسین ولد محمد یاسین سکنہ لودھراں، پنجاب اور محمد ثاقب ولد محمد مرسلین سکنہ بہاولنگر، پنجاب کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

انہوں نے کہاکہ گذشتہ رات بی ایل اے کے سرمچاروں نے پنجگور شہر میں ڈپٹی کمشنر ہاوس کو ایک دستی بم حملے میں نشانہ بنایا۔ مذکورہ ڈی سی کی سربراہی میں نام نہاد پاکستانی جشن آزادی کی تقریب منعقد کی جارہی تھی۔

بیان میں کہا گیاکہ بی ایل اے مذکورہ شخص کو تبہیہ کرتی ہے کہ وہ قابض فوج کی ایماء پر اس طرح کے قوم دشمن اعمال ترک کرے بصورت دیگر اپنے جانی و مالی نقصانات کا ذمہ دار خود ہوگا۔

ترجمان نے کہاکہ ایک اور حملے میں پنجگور کے علاقے گچک میں 13 اگست 2023 کی رات بی ایل اے کے سرمچاروں نے قابض پاکستانی فوج کے اہلکاروں پر اس وقت حملہ کیا جب وہ گشت کررہے تھے، حملے میں دشمن فوج کو نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے قلات کے علاقے منگچر میں 13 اگست 2023 کی رات قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کے حفاظتی چوکیوں کو بیک وقت دو اطراف سے نشانہ بنایا، سرمچاروں نے گرنیڈ لانچر سے دشمن اہلکاروں پر متعدد گولے داغے اور جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ حملے میں قابض فوج کے دو اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ دشمن کومزید جانی و مالی نقصانات اٹھانا پڑا، حملے کے بعد حواس باختہ دشمن فوج نے مختلف اطراف میں عام آبادی پر اندھادھند حملہ کیا جس کے نتیجے میں خیمہ زن خانہ بدوش عبدالنبی سرمستانی جانبحق ہوگیا۔

ترجمان نے کہاکہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے 11 اگست 2023 کی رات مستونگ میں دو دستی بم حملوں میں پولیس لائن اور میونسپل کمیٹی آفس کو نشانہ بنایا، دھماکوں کے نتیجے میں قابض کے ذیلی فورس پولیس کو مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

Share This Article
Leave a Comment