بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں ہرنائی میں پاکستانی فوج کے 2 اہلکاروں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ آج بمورخہ 13 اگست کو شام 6 بجے ہمارے سرمچاروں نے ہرنائی کے علاقے کوسٹ میں قائم پاکستانی فورسز کی چوکیوں پر حملہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ شروعات میں سرمچاروں نے سنائپر سے حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کیا اور اس کے بعد چوکیوں کو تین اطراف سے راکٹوں و دیگر ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔
ترجمان نے کہا کہ حملے میں پاکستانی فورسز کے 2 اہلکار ہلاک ہوئے جسکی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔