ڈیرہ اللہ یاروصحبت پور میں فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد ہلاک

0
104

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ اللہ یاراورصحبت پور میں فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

ڈیرہ اللہ یار کے قریب محبت شاخ کے مقام پر مندرانی قبیلے کے دو گروپوں میں لڑائی کے دوران فائرنگ سے 2 بھائی ہلاک ہوگئے۔

پولیس نے لاشیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیں۔

دوسری جانب صحبت پو ر میں بیٹوں نے فا ئرنگ کر کے اپنی ما ں کوقتل کردیااور فرار ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز صحبت پور کے نواحی گاؤں محمد حنیف کھوسہ میں ناخلف بیٹوںنے فائرنگ کرکے اپنی والدہ مسماۃ بھانی خاتون کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مقتولہ کی نعش سول ہسپتال صحبت پور منتقل کر کے ضابطے کی کا رروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی ہے ۔

واقعہ سے متعلق مزید تحقیقات کی جا رہی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here