عراق میں ترکیہ کے ڈرون حملے سے کردستان ورکرز پارٹی کے 3 افراد ہلاک

0
138

ترکیہ نے عراق میں ڈرون حملہ کردیا جس میں کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے 3 مشتبہ کرد عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ کرد عسکریت پسندوں کے خلاف شمالی عراق میں رواں ہفتے ہونے والا یہ پانچواں ڈرون حملہ ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ تین افراد اپنی گاڑی میں بنجوين السليماني کی مرکزی شاہراہ پر جا رہے تھے کہ ڈرون حملہ کردیا گیا۔

اس سڑک کو عام شہری بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ یہ ایک مشہور سیاحتی مقام سے تقریباً 30 کلومیٹر دور ہے۔

جمعہ کا حملہ ترکیہ کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ اس کے پانچ فوجی شمالی عراق میں ’’پی کے کے‘‘ کے ساتھ جھڑپوں میں مارے گئے ہیں۔

عراق اور شام میں پی کے کے اور شامی کرد وائی پی جی ملیشیا کے جنگجوؤں کے خلاف ترکیہ کی ایک طویل مہم چل رہی ہے۔ انقرہ ان گروپوں کو دہشت گرد گروہوں میں شمار کرتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here