موجودہ حکومت میں جبری گمشدیوں میں اضافہ ہوا،اخترمینگل

0
140

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اور پاکستان کے قومی اسمبلی کے رکن سردار اختر مینگل نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہو کہا کہ موجودہ اسمبلی کا شمار ان چند اسمبلیوں میں ہوگا جنہوں نے اپنی مدت پوری کی، ہم نے حکومتیں بنتے اور ٹوٹتے دیکھے،ہمیشہ اخلاق کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا، لیکن اخلاق کے دائرے میں رہ کر بھی بد اخلاقی کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک کی جمہوریت میں اس طرح کی انداز بیان کوئی نئی بات نہیں ،ان پانچ سالوں میں جو کچھ قانون سازی ہوئی یا جو بھی فیصلے کئے گئے، جتنے بل پاس ہوئے یہ سب تاریخ کا حصہ ہونگی، ان فیصلوں سے جمہوریت مضبوط ہو ئی یا آئین کی بالادستی ،آمریت کیلئے دروازے کھول دیئے گئے یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا۔

اختر مینگل نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں 450لاپتا افرادبازیاب ہوئے لیکن اس حکومت میں لاپتہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا۔لاپتہ افراد کا بل جبری گمشدگی روکنے کیلئے جو بل لایا گیا تھا وہ بل بھی جبری گمشدگی کا شکار ہو گیا ۔ اس ایو ان میں اپنی ضرورت اور کسی اور کی شرائط کو پورا کرنے کیلئے لاتعداد بل منظور کئے گئے ،آئی ایم ایف کی خوشنودی کیلئے عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالا گیا ،کچھ قوتوں کو خوش کرنے کیلئے آرمی ایکٹ کے تحت بل منظور کئے گئے ، جو قانون سازیاں کی گئیں موجودہ حکومت آنے والے وقتوں میں ان قانون سازی کا شکار ہونگی اور اس کے اثرات آنے والو ں الیکشن پر بھی ہوں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here