امدادجویا کے قتل کا مقدمہ خالد مگسی وطارق مگسی کیخلاف درج

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں زمین کے تنازع پر قتل کئے گئے کسان امداد جویا کے قتل کا مقدمہ رکن پاکستانی قومی اسمبلی خالد خان مگسی کے خلاف درج کرلیا گیاہے۔

لیویزذرائع کے مطابق کسان امداد جویا کے قتل کا مقدمہ مقتول کی بیٹی ارباب جویا کی مدعیت میں لیویز تھانہ جھل مگسی میں درج کیا گیا ہے۔

مقدمے میں بلوچستان عوامی پارٹی (باپ)کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی خالد خان مگسی، ان کے بھائی رکن بلوچستان اسمبلی نوابزادہ طارق مگسی کو نامزد کیا گیا ہے۔

کسان امداد جویا کے قتل کے مقدمے میں 5 دیگر افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امداد جویا 3 روز قبل جھل مگسی میں فائرنگ کے نتیجے میں قتل کیاگیا تھا۔

Share This Article
Leave a Comment