ضلع کیچ : بالگتر میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا، 7 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بالگتر میں گاڑی پر ہونے والے ایک ریمورٹ کنٹرول دھماکے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے ۔

ہلاک ہونے ولاوں میںایک یوسی چیئرمین بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق پیر کے روزبالگتر میں ایک گاڑی پر ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے دھماکا کیا گیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار7 افراد موقع پر ہلاک ہوگئے۔

ہلاک ہونے والوں کی شناخت اسحاق ولد یعقوب سکنہ نلی بازار، ابراہیم ولد بدل سکنہ نلی بازار، نظام دیدار ولد واجداد سکنہ نلی بازار، فدا حسین ولد مومن سکنہ نلی بازار، سرفراز ولد بنڈو سکنہ نلی بازار، سفر خان ولد حیدر سکنہ نلی بازار اورقاسم سکنہ پنجگور شامل ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے افرادشادی کی ایک تقریب میں قریبی گاؤں سے واپس جارہے تھے جنہیں چاکر بازار کے نزدیک نشانہ بنایا گیا۔

Share This Article
Leave a Comment