پنجگور و جھاؤ میں پاکستانی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں،بی ایل ایف

0
153

بلوچستان  لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں پنجگور اور جھاؤ میں پاکستانی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے ضلع آواران اور پنجگور میں پاکستانی فوج پر حملے کرکے بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے چھ اگست کو شام آٹھ بجے ضلع آواران کے علاقے جھاؤ کوہڑو میں پاکستانی آرمی کے مین کیمپ پر تین راکٹ فائر کئے اور خود کار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ راکٹ کیمپ کے اندر جا گرے، جس سے دو اہلکار اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔ حملے کے دوران قابض فوج کی جانب سے ایک ڈرون کیمرہ بھی فضا میں گردش کرتے دکھائی دیا جسے سرمچاروں نے نشانہ بنا کر بناکر مار گرایا۔

ترجمان نے کہا کہ اسی روز سرمچاروں نے پنجگور گوران میں لشکران کور میں قائم پاکستانی فوج کی چوکی پر خودکار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم واضح کرتے ہیں کہ بلوچستان میں کوئی بھی منصوبہ بلوچ قوم کی مرضی و منشا کے بغیر قبول نہیں۔ پاکستان اور چین سمیت تمام بیرونی سرمایہ کاروں کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ جنگ زدہ بلوچستان میں سرمایہ کاری سے گریز کریں، بصورت دیگر وہ تمام تر نقصانات کے ذمہ دار خود ہوں گے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بی ایل ایف ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here