غریب کاشتکار امداد جویہ کا قتل فرسودہ وڈیرہ شاہی نظام کامکروہ چہرہ ہے ،کمیونسٹ پارٹی

0
105

کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل کامریڈ امداد قاضی نے بلوچستان کے علاقے جھل مگسی میں نہتے کاشتکار کے قتل پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جھل مگسی میںبا اثر خاندان نے ریاست کے اندر اپنی ریاست بنا رکھی ہے، بے انتہا قبائلی، سیاسی اور انتظامی طاقت کے زور پر آئے روز غریب کسانوں کی زمینوں پر قبضے کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جھل مگسی میں آباد مختلف قبائل کے کسان اس بااثر خاندان کے عتاب سے محفوظ نہیں، کبھی سارنگانی قبیلے تو کبھی جوئیہ قبیلے کے کسانوں پر مظالم کیے جا رہے ہیں، غریب کاشتکار امداد جوئیہ کا قتل اس فرسودہ وڈیرہ شاہی کا مکروہ چہرہ ہے جس کو جمہوری حکومت میں بے انتہا طاقت فراہم کیا گیا کہ وہ بزور شمشیر نہتے کسانوں کا قتل کرکت انکی زمینیں جائیدادیں اور املاک پر قابض ہو رہے ہیں، کاشتکار امداد جویو کا بہیمانہ قتل کھلم کھلا دہشتگردی ہے، جھل مگسی، اوستہ محمد اور جعفرآباد انتظامیہ بااثر خاندان کا آلہ کار ہیں، مظلوم خاندان کو انصاف دینے اور احتجاج کا جمہوری حق استعمال کرنے سے روکا جا رہا ہے، انتظامیہ کا یہ عمل غیر انسانی، غیر قانونی اور غیر جمہوری ہے جسکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان مظلوم خاندان کے ساتھ کھڑی ہے، اور مطالبہ کرتی ہے کہ کاشتکار امداد جویو کے قتل کی ایف آئی آر انکی بیٹی کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف درج کرکے انہیں گرفتار کیا جائے اور مظلوم خاندان سے اظہار یکجہتی کرنے کی پاداش میں گرفتار کسان تحریک کے رہنماءظہیر بلوچ، سماجی کارکنوں قادر نصیب، اعجاز بلوچ سمیت تمام کارکنوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here