کوئٹہ : ایف سی اہلکار کا بچے کیساتھ زیادتی،ہزارہ برادری کا احتجاجی دھرنا

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹائون میں گذشتہ شام پاکستانی فورسز ایف سی کی اہلکار نے ایک 14 سالہ ہزارہ بچے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی جس پر علاقہ مکین گذشتہ شام سے احتجا جاً بروری تھانہ کے سامنے دھرنادیئے ہوئے ہیں۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ ملوث اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔

بلوچستان حوالے سرگرم انسانی حقوق کارکن اوروکیل جلیلہ حیدر کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایف سی اہلکار نے بچے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی جس پر علاقہ مکینوں نے احتجاج کیااور مذکورہ اہلکار کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے تھانے گیا تو بجائے ایف سی اہلکار کو گرفتار کرنے متاثرہ بچے اور اس کے بھائی کو پولیس نے گرفتار کرکے لاک اپ میں بند کردیا۔

جلیلہ حیدر نے کہاکہ ایف سی اہلکار کو یہ کہہ کرمکمل طور پر بچانے کی کوشش کی جاری ہے کہ بچے کے ساتھ زیادتی ہوئی نہیںہے ۔

جلیلہ حیدر نے کہنا تھا کہ زیادتی اوراقدام زیادتی ، دونوں صورتوں میں آیف آئی آر کا اندراج ہوتا ہے لیکن مقتدرہ قوتیں اپنی بنائی ہوئی قانون کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ ہزارہ برادری کے معتبرین اور اہلیانِ ہزارہ ٹاؤنہنوز بروری تھانہ کے سامنے دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔

دوسری جانب ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور رکن بلوچستان اسمبلی قادر علی نائل نے 8 محرم الحرام میں معصوم بچی و گذشتہ شام ایک چھوٹے لڑکے کے ساتھ ایک سیکورٹی ادارے کے اہلکاروں کی طرف سے ہراسمنٹ کے واقعات کے بارے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ، ڈی آئی جی اور ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کرکے واقعہ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف فوری کاروائی اور واقعہ کی غیر جانبدارانہ انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment