قلات میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ، گوادر سے مسخ لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے قلات میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ گوادر سے ایک مسخ لاش برآمدہوگئی ہے۔

قلات سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق گذشتی شب قلات کے علاقے نیمرغ کھنڈ کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت حبیب الرحمن ولد غلام سرور ساسولی سکنہ نیمرغ  کے نام سے ہوگئی ہے ۔

ہلاکت کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ۔

دوسری جانب سی پیک کے مرکزی شہر گوادر سے ایک مسخ شدہ لاش برآمد ہوگئی ہے ۔

مقامی ذرائع کے مطابق لاش گواد کے علاقے ڈھوریہ سینٹر کے پیچھے قبرستان سے برآمد ہوئی ہے جو کافی پرانی اور گل سڑ چکی ہےجس کی وجہ سے شناخت ممکن نہیں ہو پارہی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment