بلوچستان میں چیک پوسٹوں پر من مانیاں جاری ہیں،گڈز ٹرک اونرز

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی نور محمد شاہوانی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ہمارے مطالبات پر عمل درآمد کو یقینی نہیں بنایا جارہا تاحال بلوچستان کے طول و عرض میں چیک پوسٹیں قائم ہیں جس طرح مستونگ میں بدرنگ لیویز چیک پوسٹ اور شیخ واصل بارک ٹاپ چیک پوسٹ بھی قائم ہے اسی طرح نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور موٹر وے پولیس کی من مانیاں بھی جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مغربی بائی پاس کی خستہ حالی کے باوجود موٹروے پولیس کا عملہ بروری چوک جبل نور پر بڑی گاڑیوں کے دھڑا دھڑ چالان کررہا ہے اور چیک پوسٹوں کے توسط سے چینی کی اسمگلنگ بھی عروج پر روزانہ پرمٹوں کی آڑ میں 40سے 50ٹرک بذریعہ لکپاس چیک پوسٹ سے گزرتے ہوئے براستہ نوشکی افغانستان جارہے ہیں جس میں بااثر لوگوں کو پرمٹ دیکر یہ دھندہ تواتر کے ساتھ جاری ہے اور عوام مہنگے داموں چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔

صدربلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ حکومت اور انتظامیہ متعلقہ حکام ٹرانسپورٹروں کے ساتھ کئے گئے معاہدوں پر وعدوں پر عمل کریں۔گزشتہ تین روز سے کوئٹہ کا زمینی رابطہ پاکستان کے دیگر شہروں سے منتقطع ہے جس میں کوئٹہ کراچی شاہراہ پورالی ندی کے مقام پر کوئٹہ ڈی جی خان شاہراہ فورٹ منرو کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث اسی طرح کوئٹہ ڈیرہ اسماعیل خان شاہراہ دانہ سر کے پہاڑی علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ سے کوئٹہ سبی شاہراہ پنجرہ پل اور بولان میں بنائے جانیوالے عارضی پل اور راستہ سیلابی ریلوں کے باعث بہہ جانے سے راسطے بند ہیں اور گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہے حکومت بند راستوں پر فوری طور پر کھول کر ٹرانسپورٹروں اور لوگوں کی مشکلات ختم کریں۔

Share This Article
Leave a Comment