بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے کلگ میں مسلح گاڑی سواروں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل ہلاک ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے کلگ میں مسلح گاڑی سواروں نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار سمیر ولد اللہ بخش کوہلاک کردیا اور فرار ہوگئے۔
پولیس نے مقدمہ درج کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔
ہلاکت کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ۔