وڈھ جنگ ایک گروہ یا قبیلے کا نہیں ،بلوچستان کا ہے ، اختر مینگل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے وڈھ کے حالات کے حوالے سے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ مسئلہ کسی زمین کا ہے تو ہاں وہ زمین میری دھرتی بلوچستان ہے اور اصل مسئلہ اسی کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ بلوچستان کے مظلوم مائوں بیٹیوں بہنوں کی ہے ،آنسوؤں سے بھرے سفید ریش بزرگوں کے عزت ننگ و ناموس کا تھا۔ مسئلہ بلوچستان کے مظلوم عوام و تمام اقوام کا تھا۔مسئلہ بلوچستان کے ہزاروں یتیموں بے سہارا لوگوں کا تھا جو مسلسل اس ظلم کا شکار ہوتے آرہے ہیں ۔

انہوںنے کہا کہ مسئلہ صرف ایک گروہ ایک قبیلے کا نہیں،مسئلہ پورے بلوچستان اور اس کے مظلوم عوام کا ہے یہ جنگ ایک گروہ یا قبیلے کا نہیں یہ جنگ بلوچستان کے تمام اقوام کے ساتھ ہونے والے ظلم و ناانصافیوں اور ان کے حقوق کے لیے ہے ۔اگر یہ ایک جرم اور دہشتگردی ہے تو بلے صحیح ہم مجرم بھی ہم دہشتگرد بھی۔

Share This Article
Leave a Comment