کوہلو لائبریری کو بلدیاتی آفس بننے نہیں دیں گے،بی ایس او

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار) وحدت بلوچستان کے ترجمان نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کوہلو لائبریری پر ضلعی ا نتظامیہ کی جانب قبضہ کرنے اور بلدیاتی آفس بنانے کی کوشش کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس اہم درسگاہ کو نئے چیئرمین کے دفتر بنانے کو کسی بھی صورت قبول نہیں کرینگے۔

ترجمان نے کہا بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں سہولیات کا مکمل فقدان ہے سہولت دینے کے بجائے انتظامیہ پورے ادارے کو کوہلو کے غیور عوام سے چھینے میں برسر پیکار ہے جسکی اجازت ہم کسی بھی صورت نہیں دینگے اور اپنے تمام اداروں کی تحفظ کے لیئے اول دستے کی کردار ادا کرتے ہوئے اپنی آواز بلند کرتے رہینگے۔ کوہلو کے لائبریری ضلع کی واحد درسگاہ ہے جس بھی ہمارے نوجوان اپنے امتحانات اور پوسٹوں کی تیاریوں میں لائبریری میں پڑھتے ہیں اس عمل سے تعلیمی ماحول مذید خراب ہوگی۔ انہی لائبریری کی بدولت نوجوان معاشرتی برائیوں سے نہ صرف دور ہونگے بلکہ تحقیقی اور علمی میدان میں تیار ہوکر علاقے و قوم کی خدمت کرینگے اور لائبریریوں کی بدولت مثبت سرگرمیوں میں نوجوان بڑھ چڑھ کر حصہ لینگے۔

انہوں نے مذید کہا بلدیاتی چیئرمین کا پہلے سے آفس ڈی سی آفس میں موجود ہے مگر انکو الگ سے اگر نااہل انتظامیہ آفس دینے میں تلے ہوئے ہیں تو ہمارے لائبریروں کو استعمال کرنے سے گریز کرے۔

بلوچستان ترجمان نے آخر میں کوہلو کے ضلعی انتظامیہ کو اپنے اس تعلیم دشمن فیصلے پر نظرثانی کرکے لائبریری کو نو منتخب بلدیاٹی چیئرمین کے آفس بنانے کی فیصلے واپس لے وگرنہ بلوچ اسٹوڈٹنس آرگنائزیشن سخت سے سخت لائحہ عمل کا اعلان کریگی۔

Share This Article
Leave a Comment