تمپ و جھائو میں فوجی کیمپ و موبائل فون ٹاورکو نشانہ بنایا، بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں تمپ و جھائو میں پاکستانی فوجی کیمپ اور موبائل فون ٹاورکو نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے تمپ میں فوجی کیمپ اور جھاؤ میں موبائل فون کے ٹاور پر حملے کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے سولہ جولائی کو رات نو بجے ضلع کیچ کے علاقے تمپ ملانٹ میں پاکستانی فوج کے کیمپ پر اے ون گولوں اور خودکار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں قابض فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ سولہ جولائی ہی کو صبح چھ بجے ضلع آواران میں جھاؤ کے علاقے کولنج نوندڑہ میں سرمچاروں نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کی موبائل فون، یوفون کے ٹاور پر حملہ کرکے مشینری کو نذر آتش کیا۔

Share This Article
Leave a Comment