بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی اور کراچی میںپاکستانی فوج و خفیہ اداروں نے 2 افراد کوحراست میں لیکر جبری طور پرلاپتہ کردیا ہے ۔
ڈیرہ بگٹی سے اطلاعات ہیں گذشتہ روزسوئی میں فورسز نے منشی ولد روشن ہوتکانی بگٹی نامی ایک شخص کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کیا تھا۔
یہ واقعہ سوئی میں پیش آیاجہاں فورسز نے سوئی ایئرپورٹ کے قریب روشن ہوتکانی بگٹی کے گھر پر چھاپہ مارکر اس کے بیٹے منشی کو اپنے ساتھ لے گئے۔
واضع رہے کہ لاپتہ منشی کے والد روشن اوراس کے بھائی احمد علی کو دو دن پہلےفورسز نے لاپتہ کیا تھا بعد ازاں روشن بگٹی کو رہا کردیا گیا مگر احمد علی تاحال فوج کے تحویل میں ہے۔
دوسری جانب بلوچستان کے علاقے آواران سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کو فورسز نے کراچی سے لاپتہ کیا ہے۔
لاپتہ کئے گئے نوجوان کی شناخت شکیل ولد نصیر احمدکے نام سے ہوگئی۔
فیملی ذرائع کے مطابق شکیل نصیر حب کے علاقے جنگی خان گوٹھ دارو ہوٹل کے علاقے میں رہائش پذیر تھے ۔
لاپتہ شکیل کے فیملی نےاسکی بازیابی کی اپیل کی ہے۔