بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں بلوچستان کے علاقے قلات میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔
ترجمان کا کہناتھاکہ ہمارے سرمچاروں نے گذشتہ شب قلات میں قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ قلات، کوہنگ کے مقام پر بی ایل اے کے سرمچاروں نے دشمن فوج کے کیمپ کے حفاظتی چوکیوں پر دو اطراف سے جدید اسلحہ سے حملہ کیا، سرمچاروں نے گرنیڈ لانچر سے دشمن پر متعدد گولے داغے، حفاظتی چوکی میں گولہ لگنے سے کم از کم تین دشمن اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ دشمن کو مزید جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔
ترجمان نے کہاکہ حواس باختہ دشمن نے عام آبادی پر شدید فائرنگ کی اور مارٹر گولے فائر کیئے، جبکہ بی ایل اے کے سرمچار منصوبہ بندی کے تحت اپنے ٹھکانوں کو پہنچ گئے۔
انہوں نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض فوج کے مکمل انخلاء تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگی۔