بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں بارکھان میں موبائل فون ٹاور و مشینریزکو تباہ کرنیکی ذمہ داری قبول کرلی ۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ شب بمورخہ 15 جولائی کو ہمارے سرمچاروں نے بارکھان کے علاقے لاکھی بھر بھانڈا میں ایک موبائل ٹاور کو جاسوسی کے آلات سمیت بارودی مواد سے نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔
انہوں نے کہا کہ بی ایل اے ایک مرتبہ پھر تمام ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کو سختی کے ساتھ تنبیہ کرتی ہے کہ بلوچستان میں پاکستانی فوج کے عزائم کا حصہ نہ بنیں۔