بلوچستان کے ڈسٹرکٹ بارکھان کے علاقے لاکھی بھر بھانڈا میں گزشتہ رات نامعلوم مسلح افراد نے موبائل ٹاور کو مشینریز کے ساتھ دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق ٹاور کو رات ایک بجے کے بعد بارودی مواد سے تباہ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ مسلح افراد نے اسی ہفتے ڈسٹرکٹ بارکھان کے علاقے کچی جوگیانی میں ایم پی اے عبدالرحمن کھیتران کے نجی اہلکاروں پر اس وقت راکٹوں اور دوسرے ہتھیاروں سے حملہ کیا جب وہ ایک زیر تعمیر جاسوس موبائل ٹاور کے حفاظت پر مامور تھے جس کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔